Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کی دعوت
September 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں پہلا قدم اٹھا دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کے نام خط میں اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بامعنی مذاکرات شروع کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ساتھ ہی عمران خان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات کی بھی تجویز دی ہے۔ خط میں عمران خان کی جانب سے یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ پاکستان اور انڈیا کو کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان نے مودی کی جانب سے تعمیری بات چیت پر زور دینے کے ردعمل میں یہ خط لکھا ہے۔ عمران خان کا خط پاکستان کی جانب سے پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ عمران خان نے 2005 کی طرز کے دوطرفہ مذاکرات دوبارہ سے شروع کرنے پر زور دیا ہے جو پٹھان کوٹ واقعے کے بعد معطل ہو گئے تھے۔