Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان کی ایک روزہ دورے پر لاہور آمد

وزیراعظم عمران خان کی ایک روزہ دورے پر لاہور آمد
December 22, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ عمران خان پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار محکموں کی کارکردگی، سو روزہ اقدامات پر مکمل بریفنگ دیں گے۔ ادھر ن لیگ کو پنجاب میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ پندرہ اضلاع کے چیئرمین ساتھ چھوڑ گئے۔ لیگی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ٹیکسٹائل انڈسٹری کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔