Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم عمران خان کی ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری
March 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا اور کسی رکن قومی اسمبلی کو براہِ راست فنڈز جاری نہیں کیئے جائیں گے۔ تمام ترقیاتی کام سرکاری اداروں کے ذریعے کرائے جائیں گے۔ 100 سے زائد ارکان اسمبلی نے اپنی ترقیاتی اسکیمیں جمع کرا دی جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی سربراہی میں قائم 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کو دیگر ارکان کی اسکمیوں کا انتظار ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن بھی متحرک ہے۔ 24 ارب کے فنڈٖز ارکان کو دینے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا اور وزارت منصوبہ بندی سے فنڈز کی تفصیلات طلب کرنے اور فنڈز معطل کرنے کی استدعا کر دی۔