Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم عمران خان کو گورنر تبوک کا سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ

وزیراعظم عمران خان کو گورنر تبوک کا سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ
January 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو گورنر تبوک فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے "گولڈ کلاشینوف" کا تحفہ دیا۔ گورنر تبوک نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس دوران سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ دیا۔ وزیر اعظم نے مہنگے تحفہ کے لئے سعودی شہزادے کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔