Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان کو  عہدے کا حلف اٹھائے ایک سال مکمل

وزیراعظم عمران خان کو  عہدے کا حلف اٹھائے ایک سال مکمل
August 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) 25 جولائی 2018 کو پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی سمیٹی اور 18 اگست 2018 کو عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھایا جسے آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ ایک سال میں خارجہ پالیسی میں فعالیت، امریکہ کے ساتھ  تعلقات میں بہتری موجوہ حکومت  کی بڑی کامیابی ہے۔ کرتار پور  راہداری میں پیش رفت کو عالمی سطح پرسراہا گیا ، پاکستان میں بابا گرونانک کی برسی پر منعقدہ تقریب میں مقامی اور بھارتی سکھوں سمیت پوری دنیا سے سکھ برادری نے شرکت کی۔ فاٹا  کے خیبر پختونخواہ میں انضمام  کے لیے آئینی ترمیم بل  کی منظوری، بجٹ کی منظوری، خطِ غربت سے نیچے والے تقریباً 8 کروڑ شہریوں کے لیے صحت انصاف کارڈ سکیم کا اجرا،  بھی اہم حکومتی کامیابی ہیں۔

کوئی احمق ہی منتخب وزیراعظم کےبائیکاٹ کی بات کرسکتا ہے: راناثناءاللہ

وزیرِ اعظم عمران خان کا ایک مشن ملک کو گرین پاکستان بنانا ہے، اس لیے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا، ساتھ ہی کلین پاکستان مہم بھی چلائی گئی ۔ حکومت نے احساس کے نام سے غربت کے خاتمے کے نئے پروگرام کا 80 ارب روپے سے آغاز کیا۔ سڑکوں پر سونے والوں کے لیے بڑے شہروں کے مختلف مقامات پر پناہ گاہیں قائم کیں۔ جہاں غریب آدمی کو سر چھپانے کے علاوہ خوراک سمیت دیگر سہولیات کا بھی ملتی ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم سے ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا اور 70 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ تین ہزار ارب کے اثاثے ظاہر کیے گئے۔

 رانا ثناءاللہ ”منشیات اسمگلنگ” کرتے پکڑے گئے

حکومت نے ویزا پالیسی کو تبدیل کیا ، ویزا آن آرائیول کا آغاز کیا گیا۔ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے بورڈ کی تشکیل بھی دی گئی۔ محکمہ ڈاک نے ایک سال میں ماضی کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ  یعنی 18 ارب روپے کا منافع کمایا۔ وزارت کمیونیکیشن نے 52 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ارب روپے کا منافع حاصل کیا۔ وزیر اعظم عمران خان  پہلے تو آئی ایم ایف کے پاس جانے جانے کیلئے انکار کرتے رہے، امداد حاصل کرنے کیلئے کامیاب غیر ملکی دورے کیے۔ دوست ممالک کی امداد سے ملکی معیشت کو سہارا تو ملا لیکن مضبوط نہ ہو سکی، ڈالر کی قیمت آسمان کو پہنچ گئی، پٹرول ، بجلی، گیس مہنگی ہوئیں۔ اپوزیشن اور عوام کے شدید دباؤ میں اسد عمر وزارت خزانہ سے مستعفیٰ ہو گئے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے سال میں پارٹی منشور پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آیا ۔