Friday, March 29, 2024

وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے کیلئے 11 نومبر تک مہلت

وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے کیلئے 11 نومبر تک مہلت
October 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے کیلئے 11 نومبر تک مہلت مل گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومتی اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے توشہ خانہ کیس میں عدالتی معاونت کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ عدالت 11 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کے توشہ خانہ تحائف کیس کی سماعت کرے گی۔

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف پبلک کرنے کا حکم چیلنج کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے تھے کہ حکمرانوں کو ملنے والے تحائف ان کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں۔ اگر کوئی دفاعی تحفہ ہو بے شک نہ بتائیں لیکن ہر تحفے کو پبلک کرنے پر پابندی کیوں؟