Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
August 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کو کراچی میں وفاق کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مختصر دورہ کراچی میں وفود سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کل بلوچستان بھی پہنچیں گے جہاں ضلع لسبیلہ میں تقریب سے خطاب کریں گے۔