Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان آج ربیع الاول کی تقریبات کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج ربیع الاول کی تقریبات کا افتتاح کریں گے
October 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ربیع الاول کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ ربیع الاول کے مقدس مہینے کی تقریبات کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی اعلان کریں گے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اسکالرشپ میں اضافے کا اعلان کردیا۔ ذہین و نادار طلبہ کیلئے رقم پچاس کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب کردی۔

پنجاب بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت تقریبات کا اہتمام ہوگا، ملک بھر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔