Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان کا یوم ماحولیات پر چینی صدر کے پیغام پر اظہار تشکر

وزیراعظم عمران خان کا یوم ماحولیات پر چینی صدر کے پیغام پر اظہار تشکر
June 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یوم ماحولیات پر چینی صدر شی جن پنگ کے پیغام پر اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یوم ماحولیات پر چینی صدر کے پیغام پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چینی صدر کا پیغام موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ہم چینی صدر شی جن پنگ کی ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف کاوشوں کے معترف ہیں۔ ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے چینی صدر کے تعاون کی پیشکش کو سراہتے ہیں۔