Friday, May 10, 2024

وزیراعظم عمران خان کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہارافسوس، زخمیوں کی طبی امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہارافسوس، زخمیوں کی طبی امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت
June 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ٹویٹ میں لکھا آج صبح ٹرین کو گھوٹکی کےمقام پر پیش آنے والے ہولناک حادثے اور اس کے نتیجے میں 30 مسافروں کی اموات پربےحد رنجیدہ ہوں۔ وزیر ریلوےکو جائےحادثہ پر پہنچنے، زخمیوں کیلئے مکمل طبی امداد کا اہتمام یقینی بنانے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔