Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم عمران خان کا کورونا میں مبتلا صدر عارف علوی کو فون، خیریت دریافت کی

وزیراعظم عمران خان کا کورونا میں مبتلا صدر عارف علوی کو فون، خیریت دریافت کی
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا میں مبتلا صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فون کیا، خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے صدرمملکت کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تجویز دیدی، مشورہ دیا کہ کورونا کے دوران سوپ کا استعمال اور آرام کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان مکمل صحت یاب ہوگئے، ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا میں مبتلا ہوکر قرنطینہ ہوگئے۔

صدر مملکت عارف علوی کی غیر موجودگی میں ایوان صدر کے امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔ صدر مملکت کے چھٹی پر جانے سے وزراء کی حلف برداری میں بھی تاخیر ہوگئی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 49 کی شق دو کے تحت صدر کے کام نہ کرنے کی صورت میں چیئرمین سینٹ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔