Friday, May 17, 2024

وزیراعظم عمران خان کا کراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکیج کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا کراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکیج کا اعلان
September 6, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکیج کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان  نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آج ایک بڑا تاریخی دن ہے، مشاورت سے فیصلہ کیا کراچی کے مسئلوں کو سب سے پہلے ڈیل کیا جائے۔ کوورنا بڑا مشکل مرحلہ تھا، کورونا پر نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی، کورونا پر کامیابی کا راز جلدی کمیٹی بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے فور کا ایک حصہ لے گی۔ پیکیج وفاقی اور صوبائی حکومت نے مل کر مرتب کیا ہے۔ کراچی کا دوسرا مسئلہ نالوں کا ہے، کوشش ہے 3سال تک کراچی کے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے۔ این ڈی ایم اے نالے صاف کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ نالوں پر تجاوزات کا مسئلہ ہے، بے گھر ہونے والے افراد کی ذمہ داری سندھ حکومت حل کرے گی۔ نالوں کی صفائئی وفاقی حکومت کرے گی 1100 ارب کے پیکیج میں کراچی کے سیوریج سسٹم کا مسئلہ حل کیا جائے گا، سالڈ ویسٹ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔ وزیراعظم بولے کہ سرکلر ریلوے بھی کراچی پیکیج میں مکمل کریں گے، کراچی کی سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی پوری طرح حل کریں گے۔ طے ہوگیا کراچی کے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی حل کرینگے۔