Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان کا "کامیاب کسان" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا "کامیاب کسان" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے "کامیاب کسان" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کل ساہیوال کے دورے کے دوران وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ شروع کریں گے۔

معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کا کہنا ہے کسانوں میں جدید ٹریکٹرز تقسیم کئے جائیں گے۔ وہ کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ان کی مدد کریں گے۔ وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دی ہیں کہ اپنے ملک کے کسانوں کو اوپر اٹھانا ہے۔ نوجوانوں نے ڈیری فارمنگ، لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کریں گے۔