Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم عمران خان کا کامیاب دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کا کامیاب دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار
August 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کامیاب دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں پیشرفت کا جائزہ لایا گیا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور علی زیدی ، زلفی بخاری اور دیگرحکام شریک ہوئے ۔ وزیراعظم نے اپنے کامیاب دورہ امریکہ پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے  پاک امریکہ تعلقات اور قیام امن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ویژن کوسراہا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات صرف دونوں ممالک کی قیادت کی خواہش نہیں بلکہ یہ خطے میں امن و استحکام لائے گی ۔