Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان کا پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ
October 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹاسک فورس کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔ اجلاس میں ہاؤسنگ، خزانہ اور منصوبہ بندی کے وزراء شریک ہوں گے۔ ٹاسک فورس کے اجلاس میں شامل چاروں صوبوں کے نمائندوں کو بھی بلا لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سو دن میں منصوبے کا فریم ورک مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں کم آمدنی والے شہریوں کے لئے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔