Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب پولیس میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں کو نکالنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب پولیس میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں کو نکالنے کا حکم
January 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں کو نکالنے کا حکم ے دیا۔ پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے وزیراعظم خود میدان میں آ گئے۔ اس حوالے سے  وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ وزیراعظم نے کہا پولیس میں کریمنل ریکارڈ والوں کی اسکروٹنی کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس میں  مکمل اسکروٹنی کیلئے 6 ماہ کا وقت مانگا ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کو یہ بھی ہدایت  کی کہ خیبرپختونخوا کی طرح پنجاب پولیس میں  بھی کریمنل ریکارڈ رکھنےوالوں کی اسکروٹنی کی جائے۔ ادھر پنجاب پولیس  کیلئے نیا ایس او پی جاری کیا گیا ہے جس میں  ریڈ یا آپریشن کےدوران تمام قانونی تقاضے  پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے تمام ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوران آپریشن کسی بھی انسانی جان کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ مستقبل میں ایسا کوئی بھی کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔