Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم عمران خان کا ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کا ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار
March 27, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ عمران خان ورلڈکپ کی تیاریوں سے بھی غیر مطمئن نظر آئے۔

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہونیوالے اجلاس میں وزیر اعظم نے پی سی بی کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں چھ ٹیمیں شامل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے اور کہا کہ شہروں کی جگہ صوبوں کے نام پر فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹیمیں شامل کی جائے۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے نظام کو ٹاپ لیول سے درست کرنا ضروری ہے، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ سفارشات کو حتمی شکل دیکردوبارہ بریفنگ دی جائے۔

 پنجاب سے دو ٹیمیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں لی جائیں جبکہ کرکٹ کی بہتری اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے سخت سے سخت فیصلے کیے جائیں۔