Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان کا وژن پرامن پاکستان ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

وزیراعظم عمران خان کا وژن پرامن پاکستان ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد
July 14, 2020
پشاور (92 نیوز) بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن پرامن پاکستان ہے، اسی وژن کو آگے لے کر چلنا ہے، پاکستان میں مکمل مذہبی ہم آہنگی ہے۔ بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد پشاور کے محلہ جوگن شاہ گئے، مذہبی ہم آہنگی کے عملی اظہارکے لئے بادشاہی مسجد کے خطیب نے شیخوپورہ حادثے میں لقمہ اجل بن جانے والے سکھ برادری کے انیس افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ مولانا آزاد کا کہنا تھا سکھ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ بادشاہی مسجد کے خطیب کا کہنا تھا کہ پرامن پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ اسے آگے لے کر جانا ہے۔