Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزراء کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزراء کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ
August 30, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی وزراء کے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ جی ایچ کیو دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیرمملکت برائے داخلہ بھی وزیراعظم کےساتھ تھے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ بھی دی گی۔ 2 روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔