Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان کا ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کا فیصلہ
January 17, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ڈیوس سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان  پاکستانی معیشت اور اس میں بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات سے فورم کو آگاہ کریں گے۔ مختلف ممالک کےسربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ فورم کی سائیڈلائن پر مختلف اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی کے باعث آئندہ ہفتے کابینہ کا اجلاس نہیں ہو گا۔