Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان کا وادی تیراہ کا دورہ ، امن باغ میلے میں شرکت

وزیراعظم عمران خان کا وادی تیراہ کا دورہ ، امن باغ میلے میں شرکت
May 2, 2019
 پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں منعقدہ باغ امن میلے میں شرکت کی۔ عمران خان نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں میں انعامات پیش کیے۔ اسپورٹس گالا کےدوران موسم بھی سہانا ہو گیا۔ اچانک ژالہ بارش شروع ہو گئی تاہم وزیر اعظم نے انعامات کی تقسیم جاری رکھ کر شرکا کے دل جیت لیے۔ اسپورٹس گالا میں شریک کھلاڑیوں نےمختلف کھیلوں اور کیٹیگری میں جوہر دکھا کر سماں باندھ دیا۔ روایتی رقص، پاسٹ مارچ بھی کیا گیا جبکہ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے بعد وزیر اعظم عمران خان مہمند روانہ ہوئے جہاں انہوں نے مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔