Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ سنٹر نیوکلئیر فیسیلیٹی کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ سنٹر نیوکلئیر فیسیلیٹی کا دورہ
May 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ سنٹر نیو کلئیر فیسیلیٹی کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ سنٹر نیو کلئیر فیسیلیٹی کے دورہ پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ان کا خیر مقدم کیا۔ ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان سٹریٹیک پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے پاکستان سٹریٹجک پروگرام سے منسلک سائنسدانوں اور افراد کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے پاکستان نیوکلیئر صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار اور قومی دفاع کی مضبوطی اور تحفظ کے لیے خدمات کو سراہا۔