Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم عمران خان کا ن لیگی دور اقتدار میں آزاد کشمیر کے عبوری آئین میں ترمیم کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان کا ن لیگی دور اقتدار میں آزاد کشمیر کے عبوری آئین میں ترمیم کا نوٹس
September 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے ن لیگ کے اقتدار کے آخری روز آزاد کشمیر کے عبوری آئین میں ترمیم کے ذریعے پاکستان کے کردار کو انتہائی محدود کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ عبوری آئین کا جائزہ لینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ اٹارنی جنرل ،سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری قانون وانصاف، سیکرٹری وزارت امورکشمیر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر حکومت ، سیکرٹری قانون آزاد کشمیر حکومت کمیٹی میں شامل ہیں۔ وزیراعظم کی کمیٹی کو تیرھویں ترمیم کے اثرات سے متعلق رپورٹ 30 روز میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان نے اپنی سمری میں آزاد کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974 میں ترمیم کے ذریعے پاکستانی کے انتظامی ومالی امور، دفاع، سیکورٹی، ایمرجنسی نافذ کرنے کا اختیار، خالص پن بجلی منافع ورائلٹی میں یکطرفہ اضافہ اور ججوں کی تقرری سمیت اہم امور میں پاکستان کے اختیارات ختم کرنے کے اقدام کو آئین پاکستان کے منافی قراردیا ہے۔ سمری میں کہا گیا کہ آئین میں نیشنل سیکورٹی کونسل، وزارت دفاع اور دیگر فریقین کی مشاورت کئے بغیر ترمیم کی گئی۔