Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان کا مصالحتی مشن، ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کا مصالحتی مشن، ایک روزہ دورے پر سعودی عرب  پہنچ گئے
October 16, 2019
  ریاض (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔ شاہ خالد ائیر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض فيصل بن بندر بن عبد العزيز السعود اور  نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد نے  استقبال کیا۔ وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری بھی ہمراہ ہیں ۔ وزیراعظم سعودی قیادت کوحالیہ دورہ ایران میں ہونے والی مشاورت سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم ، عمران خان ، مصالحتی مشن، دورے ، سعودی عرب وزیراعظم عمران خان کا امن فارمولا کام کر رہا ہے ، سعودی عرب سے بات چیت کیلئے سہولت کاری کی پیش کش کو ایران مان گیا، ذرائع کے مطابق ایران نے وزیراعظم سے کہا وہ اسلام آباد میں بیٹھ کر سعودی عرب سے مذاکرات پر تیار ہے۔ عمران خان نے خطے میں امن کی آدھی سیڑھی عبور کرلی، دوسرے مرحلے میں آج سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں سعودی حکام کو بھی ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات کی پیشکش کریں گے۔ ایرانی قیادت کی تجاویز سے بھی آگاہ کریں گے۔ سعودی عرب اور ایران کی رضامندی کے بعد مذاکرات کی تاریخ اور ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی خارجہ وزارتیں مشاورت سے امور طے کریں گی۔