Monday, May 6, 2024

وزیراعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان
September 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  عمران خان کا کہنا تھا اسلام امن کا مذہب ہے اور امن سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ کسی ایک شخص کے عمل کو پورے مذہب سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا بھارتی انتہا پسند جماعت ہٹلر سے متاثر ہے۔ آر ایس ایس کا نظریہ ہندوؤں کی برتری کا قائل ہے۔ آر ایس ایس کا نظریہ فاشسٹ ہے۔ مغربی ممالک کو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کو سمجھنا ہو گا۔ https://twitter.com/ISNAHQ/status/1168005643128725504 وزیراعظم نے کہا بھارت میں مسلمانوں کو ہندوؤں جیسے حقوق حاصل نہیں۔ بھارت میں نازی سے متاثرہ جماعت پورے ملک پر قابض ہے۔  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اپوزیشن کو جانے کی بھی اجازت نہیں۔ مودی کا بھارت نہرو اور گاندھی کے بھارت کے برعکس ہے۔ آر ایس ایس مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ عمران خان بولے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے. بھارت میں آج بھی اقلیتیں غیر محفوظ اور حقوق سےمحروم ہیں۔ کشمیری 28 روز سے کرفیو میں محصور ہیں۔ بھارتی ریاست آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کردی گئی۔ انہوں نے کہا آر ایس ایس میں 40 لاکھ انتہا پسند ہندو متحرک ہیں۔ آرایس ایس مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کر رہی ہے۔ دنیا کو دیکھنا چاہیے مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔ بھارت فروری جیسا ایڈونچر دوبارہ کر سکتا ہے۔ بھارت مقبوضہ وادی سے توجہ ہٹانے کیلئےکچھ بھی کر سکتا ہے۔ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت کی پاکستان کیخلاف جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔