Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان کا عوام کیلئے گرینڈ ریلیف پیکیج تیار

وزیراعظم عمران خان کا عوام کیلئے گرینڈ ریلیف پیکیج تیار
February 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے گرینڈ ریلیف پیکیج تیار کرلیا۔ مہنگائی کے ستائے عوام پر 160 ارب روپے کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 15روپے تک فی لٹر کمی کی تیاری کرلی گئی۔ گیس ٹیرف کی مد میں 68 ارب روپے ریلیف دینے کی تیاری کرلی گئی۔ چینی پر جی ایس ٹی میں 5 تا 8 فیصد کمی جبکہ اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ 13 اعشاریہ 25 فیصد میں بھی کمی لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ وزیراعظم نے پٹرول 27اورڈیزل 30روپے سستا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزارت خزانہ کی مخالفت کے باوجود ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ گرینڈ ریلیف پیکج کی حتمی منظوری آئندہ ہفتے دی جائے گی۔