Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم عمران خان کا سیدعلی گیلانی کے انتقال پر آج سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا سیدعلی گیلانی کے انتقال پر آج سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان
September 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سیدعلی گیلانی کے انتقال پر آج سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کر دیا۔

حریت رہنما کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پورا پاکستان سید علی گیلانی کی جدوجہد پر سلام پیش کرتا ہے۔ آج ہم سید علی گیلانی کے تاریخی الفاظ ’’ ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے‘‘یاد کر رہے ہیں۔