Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسے سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسے سے ٹیلیفونک رابطہ
August 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز)وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، کوویڈ 19 کے خلاف حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن وزیر اعظم کی پارٹی کی انتخابی فتح پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے معاشی استحکام کے حصول اور معیشت کو متحرک کرنے پر خصوصی زور دیا۔ وزیر اعظم راجہ پکسا نے سری لنکا میں کورونا صورتحال اور سیاحت کی صنعت پر اس کے منفی اثرات متعلق بات کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے سری لنکا کے لیے مختلف شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ عمران خان نے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسے کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین قریبی ، خوشگوار اور باہمی تعلقات ہیں، پاکستان ترقی کے لئے ہمیشہ برادر ملک سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں ممالک سارک کے فریم ورک کے مطابق ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔