Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ، گورنرسندھ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ، گورنرسندھ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں
December 9, 2018
کراچی ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں بیٹھک لگائی اور  گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ ، اسٹاک مارکیٹ ، کراچی چیمبر آف کامرس کے وفود سے ملاقاتیں کیں ۔ وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ائرپورٹ پر استقبال کیا اور انہیں لیکر گورنر ہاوس پہنچ گئے  جہاں  وزیراعظم اور گورنر کے درمیان ون آن ملاقات ہوئی، جس میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم سے  اسٹاک مارکیٹ، کراچی چیمبر آف کامرس، ایف پی سی سی آئی اور بزنس مین گروپ کے وفود نے وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی، مسائل سے آگاہی، حکومتی ترجیحات واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم کی کاروبار، سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینے کی یقین دہانی،کرپشن اور غربت کے خاتمے کا عزم دہرایا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت جلد گزر جائے گا، تھوڑا وقت دیں، بہتر نتائج ملیں گے۔