Friday, May 10, 2024

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا منسوخ ہونے کے امکانات بڑھ گئے

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا منسوخ ہونے کے امکانات بڑھ گئے
December 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا منسوخ ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔ عمران خان نے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرنا تھی تاہم مصروفیات کی وجہ سے امکان ہے کہ شاہ محمود قریشی کو بھیجا جائے گا۔ کوالالمپور کانفرنس 18 سے 20 دسمبر تک ملائیشیا میں ہو گی۔ کانفرنس میں قطر، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ اسلامو فوبیا، دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے پر بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم کی مصروفیات سامنے رکھ کر دورہ ملائیشیا کو حتمی شکل دی جائے گی۔ دورہ سوئٹزرلینڈ سے واپسی پر دورہ ملائیشیا کا فیصلہ کیا جائے گا، قومی مفادات کو سامنے رکھا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کے شیڈول میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پاکستان میں ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔