Friday, May 17, 2024

وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور ، وزیراعلی پنجاب کی سینیٹ انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور ، وزیراعلی پنجاب کی سینیٹ انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ
February 12, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سینیٹ انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

وزیراعلی پنجاب نے پارٹی ، اپوزیشن ارکین اسمبلی اور اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔ صوبے کے انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

عمران خان نے عوامی ریلیف کو فوکس کرکے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم جیلانی پارک میں میاواکی جنگل کا افتتاح بھی کریں گے۔