Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سندھ مؤخر ہو گیا

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سندھ مؤخر ہو گیا
April 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ سندھ مؤخر ہو گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے سندھ کا دورہ کریں گے۔ https://twitter.com/ImranIsmailPTI/status/1250413364720869378?s=20 ادھر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کا کل کراچی کا دورہ شیڈول نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی دورے کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس بھی ہو گا۔ وزیراعظم سندھ حکومت کیلئے امدادی سامان اور مالی معاونت کا اعلان کریں گے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان دورہ کراچی کے موقع پر سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں تاکہ سب کو مثبت پیغام جائے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم جب چاہیں سندھ آئیں، درخواست ہے مجمع نہ ہو۔ وزیراعظم عمران خان سندھ آئیں تو درخواست ہو گی گاڑی میں ایس او پی پر عمل کریں۔ وزیراعظم خود ایس اوپی پر عمل کرکے لوگوں کو بتائیں گے تو اچھا تاثر جائے گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔