Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان کا دنیا کی حکومتوں پر نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات پر زور

وزیراعظم عمران خان کا دنیا کی حکومتوں پر نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات پر زور
June 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی حکومتوں پر نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات پر زور دیا۔

عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے اونٹاریو واقعے کے بعد حکومتوں پر نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی رہنما اقدامات کریں۔ نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیئے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔ جسٹن ٹروڈو اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی رہنماؤں نے جب اس پر ایکشن لینے کا سوچا وہ نمٹ لیں گے۔ مغربی ممالک کے رہنما اس بات کو سمجھے ہی نہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کا عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ بطور انسان آپ کو آزادی ہے، مگر آپ کے فعل سے کسی دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے۔