Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا طویل ترین دورہ

وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا طویل ترین دورہ
August 30, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا طویل ترین دورہ ہوا۔ وزیراعظم نے آٹھ گھنٹے جی ایچ کیو میں گزارے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ  دی گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ اعلیٰ فوجی حکام نے وزیراعظم کو  افغانستان سمیت خطے کی صورتحال  بارے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پاک افغان بارڈر پر لگائی جانے والی باڑ اور ایل او سی  کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ دوسری طرف وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ  وزیراعظم کا دورہ جی ایچ کیو مثبت رہا۔ وزیر اعظم اور تمام کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین آرمی کی قیادت سے ملاقات پر فخر ہے ، جی ایچ کیو میں دی جانے والی بریفنگ انتہائی اہم تھی ، تمام اداروں کے ساتھ رابطے اور تعاون سے پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جی ایچ کیو دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت برائے  داخلہ بھی وزیراعظم کےساتھ تھے۔