Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم عمران خان کا جولائی میں دورہ برطانیہ ملتوی

وزیراعظم عمران خان کا جولائی میں دورہ برطانیہ ملتوی
June 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ملک کی داخلی، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ 

وزیراعظم نے ملک کی داخلی، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر ازخود برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کی تکمیل کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث وہ آئندہ ماہ برطانیہ کے دورے پر نہیں جائیں گے، تاہم اس سال کے آخر تک وزیراعظم کا دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت حال ہی میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے دی تھی جب کہ انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے بھی مدعو کیا گیا تھا۔