Friday, May 17, 2024

وزیراعظم عمران خان کا ترلائی اسلام آباد میں اپ گریڈڈ ماڈل پناہ گاہ کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا ترلائی اسلام آباد میں اپ گریڈڈ ماڈل پناہ گاہ کا دورہ
September 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترلائی اسلام آباد میں اپ گریڈڈ ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ پناہ گاہ میں موجود سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ وزیر اعظم کی جانب سے اسلام آباد میں قائم پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہ بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ آئندہ تین ماہ میں وفاقی دارالحکومت کی تمام 5 پناہ گاہوں کو ری ماڈل کیا جائے گا ۔ بعدازاں بتدریج پورے ملک میں پناہ گاہوں کو ری ماڈلڈ پناہ گاہیں بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے دورہ کے دوران پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔ پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی۔ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اور بعد ازاں پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھایا۔