Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم عمران خان کا بے نظیر بھٹو اسپتال کا اچانک دورہ

وزیراعظم عمران خان کا بے نظیر بھٹو اسپتال کا اچانک دورہ
January 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیر صحت عامر محمود کیانی کے ہمراہ بے نظیر بھٹو اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ بے نظیر بھٹو اسپتال کے اچانک دورہ کے دوران عمران خان نے ہسپتال میں صحت کی سہولیات سمیت عوام کو میسر علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔ ہسپتال میں صفائی اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ بھی لیا۔  ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر وفاقی وزیر عامر کیانی نے تفصیلی بریفنگ  دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہسپتال کو جدت سے آراستہ کرنے اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے زیر علاج مریضوں کی خیریت اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیراعظم زچہ بچہ وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہسپتال میں تیمار داری کیلئے موجود مریضوں کے اہل خانہ سے بھی گفتگو کی ۔ امراض کی تشخیص و علاج اور انتہائی نگہداشت کے شعبے کو مزید سہولیات کے اہتمام کی ہدایت بھی کی ۔ ایمرجنسی میں ڈیوٹی ڈاکٹر نہ ہونے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر معاون خصوصی افتخار درانی اور سینٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔