Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات پر اظہار تشویش

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات پر اظہار تشویش
August 31, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات پر اظہارتشویش کیا اور کہا مسلمانوں کی نسلی کشی کی رپورٹ پر دنیا کو خبردار ہونا چاہیے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، بھارتی اور عالمی میڈیا کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ نسل کشی کی رپورٹس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج جانی چاہیں۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1167679291284492288

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی واضع کیا کہ مودی حکومت کی جانب سے کشمیر کا غیر قانونی طور بھارت میں ضم کرنے کا اقدام بھی در اصل مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے۔  

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ بھی شئیر کی جس کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں 19 لاکھ سے زائد افراد کے بھارتی شہری ہونے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ حتمی فہرست میں 40 لاکھ سے زائد باشندوں میں سے 19 لاکھ افراد سے بھارتی شہریت چھین لی گئی ہے۔