Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ
May 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار، مارگلہ روڈ پر مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔ وزیراعظم نے اپنی گاڑی خود ڈرائیو کی، انکے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور سینیٹر فیصل جاوید موجود تھے۔

 وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا اور اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا ۔ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

 وزیراعظم نے جی الیون مرکز میں احساس ریڑھی بان مارکیٹ میں ریڑھی بانوں سے گفتگو کی ۔ سری نگر ہائی وے واپسی پر وزیراعظم نے آئی نائن سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا ۔ وزیراعظم دو گھنٹے تک اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے رہے۔ انہوں نے کورنگ کرکٹ گراونڈ میں جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔