Tuesday, May 14, 2024

وزیراعظم عمران خان کا البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح

وزیراعظم عمران خان کا البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح
February 28, 2021

جہلم (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نےقلعہ نندنہ جہلم آمد پر تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر فواد چودھری اور معاون خصوصی ذلفی بخاری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے مقامی افراد سے گفتگو میں کہا، سیاحت سب سے زیادہ روزگار دیتی ہے، اپنی ثقافت کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ضروری ہے،، سارے علاقے میں تبدیلی لائیں گے جو پوری دنیا تک جائے گی۔

انہوں نے کہا، کسی نے پتہ ہی نہیں چلایا سالٹ رینج میں پرانے شہر کتنے پرانے ہیں، رہنے کیلئے اچھی جگہ نہ ہو تو سیاح نہیں آئیں گے۔ سیاحت کو مقامی لوگ کامیاب کرتے ہیں۔ کوشش ہوگی یہاں کے گاؤں کو ماڈرن ویلیج بنائیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا روز گار دینے کیلئے ٹورازم کے علاقوں کو ڈویلپ کررہے ہیں، اس سارے علاقے میں تبدیلی آئے گی، جو پروگرام بنا رہے ہیں وہ آپ سب کے تعاون سے کامیاب ہوگا۔ ماڈرن ویلیج بن جانے سے لوگ یہاں آکر ٹھہر سکیں گے۔ ماڈرن ویلیج بن جانے سے لوگ یہاں آکر ٹھہر سکیں گے۔