Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم عمران خان کا ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کا ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
August 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا کہ، قوم کی دعائیں اور آپ کی محنت کے باعث کامیابی آپ کی منتظر ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید بھی ارشد ندیم کی جیت کےلیے دعاگو،، ٹویٹر پیغام میں لکھا پوری قوم ارشد کی طرف سے پُرامید ہے۔