Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ملکی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ملکی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ
May 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر اُنہیں ملکی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ 

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔ جہاں وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں سروسز چیفس نے شرکت کی۔ اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی شریک تھے۔