Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان ڈیووس سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ڈیووس سے وطن واپس پہنچ گئے
January 24, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ڈیووس سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی۔ عمران خان نے امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سےعالمی قیادت کے سامنے اٹھایا۔ دنیا کو درپیش مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان کا یہ کامیاب دورہ ملکی معیشت میں مزید استحکام پیدا کریگا۔ عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے وژن پر گامزن ہیں۔ عالمی رہنماؤں کی طرف سے عمران خان کو ملنے والی پذیرائی خوش آئند ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا امریکا کی کشمیر کے لئے ثالثی کی پیشکش وقت کی اہم ترین ضرورت تھی۔ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کی آواز بلند کر کے سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا۔ عمران خان نے خارجہ محاذ پر ملک کے لئے بڑا بریک تھرو کیا ہے۔ :ملک کو درست ٹریک پر ڈالنے کی کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت نے ملکی مفاد میں سخت فیصلے کیے، جلد ثمرات نظر آئیں گے۔