Friday, May 10, 2024

وزیراعظم عمران خان چند روز میں کابینہ میں ردوبدل کریں گے

وزیراعظم عمران خان چند روز میں کابینہ میں ردوبدل کریں گے
March 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کپتان نے ٹیم آرڈر پھر بدلنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم چند روز میں کابینہ میں ردوبدل کریں گے۔

عمران خان وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں، نئے سینیٹرز کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے، علی ظفر اور دیگر کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

فیصل واوڈا کو پھر کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے، دوبارہ سینیٹر بننے کے باعث شبلی فراز کا نیا نوٹیفکیشن تاحال نہیں ہوسکا۔