Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
September 19, 2018
جدہ( 92 نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں  خطے کی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سے سعودی وزیر توانائی نے بھی ملاقات کی ۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے عمرہ ادا کیا ، سعودی حکام نے  وزیراعظم پاکستان کیلئے بیت اللہ شریف کے دروازے کھول دیے، عمران خان وفد کے ہمراہ بیت اللہ کے اندر گئےاور نوافل ادا کئے۔ بیت اللہ میں نوافل ادا کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں گورنرمدینہ شریف  شہزادہ فیصل بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، جہاں ان کیلئے روضہ رسولؐ کے دروازےبھی  خصوصی طورپرکھولے گئےتھے۔وزیراعظم عمران خان نےریاض الجنہ میں نمازمغرب اور نوافل اداکرنے کے بعد روضہ رسول ؐپر حاضری دی۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات میں اپنے قیام میں دو گھنٹے کی توسیع کی ۔ وزیر اعظم کی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد بھی متوقع ہے ۔