Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان پہلے دو روزہ سرکاری دورہ ترکی پر قونیہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان پہلے دو روزہ سرکاری دورہ ترکی پر قونیہ پہنچ گئے
January 3, 2019
انقرہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر ترکی پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ، وزیر منصوبہ بندی اور مشیر تجارت وفد کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان کا پہلا 2 روزہ ترکی کا دورہ ہوا۔ وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ ، وزیر منصوبہ بندی اور مشیر تجارت شامل ہیں۔ وزیر اعظم پہلے مرحلے میں کونیہ اور پھر انقرہ پہنچ گئے۔ کونیہ پہنچنے پر شہر کے گورنر ، نائب میئر اور پاکستانی سفیر نے استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نے مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اِس موقع پر ترک میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ مولانا جلال الدین رومی کو بہت عزت واحترام سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم وفد کے ہمراہ صبح مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے ۔ ملت مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد صدارتی محل پہنچیں گے جہاں ترک صدر رجب طیب اردگان کیساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی۔ پاک ترک وفود کی سطح پر دوطرفہ مذاکرات میں شرکت ہو گی۔ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ۔ وزیراعظم اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائیگا۔