Sunday, May 19, 2024

وزیراعظم عمران خان پانچ روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان پانچ روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
November 2, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان پانچ روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی وزیر ٹرانسپورٹ اور پاکستانی سفیر مسعود خالد نے ان کا استقبال کیا۔ بیجنگ ایئرپورٹ آمد پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ عمران خان وفد کے ہمراہ 4 نومبر تک بیجنگ میں ہی قیام کریں گے۔ آج چینی صدر سے ملاقات ہو گی۔ پیپلز ہیرو مونومنٹ کا دورہ بھی عمران خان کے شیڈول میں ہے۔ چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس کے ساتھ بھی وزیراعظم ملاقات کریں گے۔ دورہ کے دوران پاک چین مختلف معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ عمران خان سرکاری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ 4 نومبر کو عمران خان چین میں ایک سکول میں خطاب کریں گے اور اسی روز  بیجنگ سے شنگھائی روانہ ہوں گے۔ عمران خان 4 نومبر کو بیجنگ میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور 5 نومبر کو پاک چین انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریں گے۔ عمران خان میٹروپولیٹن شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔  چائینا رین بو انٹرنیشنل کمپنی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔ 5 نومبر کو ہی وزیراعظم پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔