Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچ گئے
January 21, 2020
ڈیووس (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچ گئے۔ ‏وزیر خارجہ شاہ محمود، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈاکٹر معید یوسف بھی ساتھ گئے۔ عمران خان کا دورہ ڈیوس تین روزپر مشتمل ہوگا۔ وزیراعظم ڈیوس میں کئی عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرینگے۔ وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے کلیدی مقرر ہوں گے۔ اپنے خطاب میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع پربات کریں گے جبکہ پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی آگاہ کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان 23 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔