Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم عمران خان نے یو ٹرن کے اپنے بیان کے حق میں ایک اور بیان داغ دیا

وزیراعظم عمران خان نے یو ٹرن کے اپنے بیان کے حق میں ایک اور بیان داغ دیا
November 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے یو ٹرن کے حوالے سے بیان پر تبصرے جاری تھے کہ وہ ایک بار پھر اپنے بیان کے دفاع میں سامنے آگئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نہ صرف اپنے بیان کے حق میں ڈٹے نظر آئے بلکہ مخالفین کو دبے لفظوں میں تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔ وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جیسے جھوٹ کا سہارا لے کر چوری کا مال بچانے کی کوشش کرنا بےایمانوں کا شیوہ ہے، اسی طرح اپنے مقاصد کے حصول کیلئے "یوٹرن" کی آپشن استعمال کرنا عظیم قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام دیکر نہ صرف چند روز قبل دیئے گئے اپنے بیان کا دفاع کیا بلکہ یہ فن خطابت کے بعد فن تحریر پر بھی ان کی مضبوط گرفت کا عکاس ہے۔