Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم عمران خان نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
March 29, 2019

 گوادر (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ آرمی چیف، کمانڈر سدرن کمانڈ، وزیراعلیٰ، وزرا اور چینی سفیر بھی موجود تھے۔

گوادر ایئر پورٹ پر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔ سالانہ 30 ہزار ٹن کارگو کی گنجائش ہو گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=bJEHsLr64VQ

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گوادر کو صاف ستھرا کریں گے، پانی کو ری سائیکل کریں گے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت 10 لاکھ پودے لگائیں گے۔

 عمران خان نے کہا گوادر کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کریں گے۔ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، مچھیروں کیلئے پل بنائیں گے۔ کوئٹہ سے گوادر تک ٹرین بھی چلائی جائے گی۔